Monday, March 24, 2025
ہومشوبزاسٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار سردار کمال لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 58 برس تھی۔

سردار کمال نے 2 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے، ان کا ایک بیٹا انگلینڈ میں ہے۔

اداکار سردار کمال کا جسد خاکی آبائی شہر فیصل آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔

سردار کمال نے درجنوں فلموں ، ٹی وی اوراسٹیج ڈراموں میں کام کیا اورخوب شہرت حاصل کی، ان کے انتقال پر فلمی اورسماجی حلقوں نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔