Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپاکستانی نژاد امریکی بزنس مین محمد عارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی جوائن کر لی

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین محمد عارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی جوائن کر لی

کیلیفورنیا(سب نیوز)پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین و چیئرمین عارف فائونڈیشن محمد عارف نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کو جوائن کر لیا۔پاکستان اور امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی نے محمد عارف کوریپلکن پارٹی جوائن مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ریپلکن پارٹی میں و ہ اپنا نمایاں کردارادا کریں گے ۔ اس موقع پر محمد عارف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتا، خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں اور انہوں نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن میں کملا ہیرس کو شکست دینا جو بائیڈن سے زیادہ آسان ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔