Monday, July 8, 2024
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی کے کل ترنول میں جلسے کا این او سی معطل ،ضلعی انتظامیہ کا جلسے کی اجازت دینے سے انکار

پی ٹی آئی کے کل ترنول میں جلسے کا این او سی معطل ،ضلعی انتظامیہ کا جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد ( سب نیوز)چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ، ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی، اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکورٹی کی موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمداور سیکورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔