Monday, July 8, 2024
ہومپاکستاناہل علاقہ کا 6جولائی کو ترنول میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

اہل علاقہ کا 6جولائی کو ترنول میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(سب نیوز) تحریک انصاف کا چھ تاریخ کو ترنول میں ہونے والا جلسہ منسوخ کیا جائے۔اہل علاقہ ترنول نے کی جلسہ روکنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی

متن میں کہا گیا کہ جس جگہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے وہ ہماری ذاتی جگہ ہے اور پاس ہمارے گھر ہیں، ہمارے گھروں میں بزرگ ہیں جن میں سے کافی بزرگ بیمار ہیں جن کو علاج معالجے کے لیے اسپتال لے جانا ہوتا ہے، جلسے کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہو گی اور مریضوں کو پریشانی ہو گی، محرم الحرام کے احترام میں شہریوں کے حقوق سلب ہونے سے بچایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔