Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی، نجم ثاقب آڈیو لیکس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

بشریٰ بی بی، نجم ثاقب آڈیو لیکس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیکس بارے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا حکم نامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا، ہائیکورٹ نے وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔