Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزہندوستانی جیلوں میں 452 پاکستانی قید،38دفاعی اہلکار بھی شامل ،دفتر خارجہ نے فہرست بھارت کو دیدی

ہندوستانی جیلوں میں 452 پاکستانی قید،38دفاعی اہلکار بھی شامل ،دفتر خارجہ نے فہرست بھارت کو دیدی

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اسلام اباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل کے ذریعے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ان فہرستوں کا ایک ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔پاکستان نے پاکستانی جیلوں میں قید 254 بھارتی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست حوالے کی۔

ہندوستان نے ہندوستانی جیلوں میں قید 452 پاکستانی یا مانے جانے والے پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست شیئر کی۔ پاکستان کی جانب سے لاپتہ 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی دی گئی۔۔38 لاپتہ دفاعی ا ہلکارممکنہ طور پر 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔ پاکستان نے ہندوستان میں اپنی سزا پوری کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔جسمانی اور ذہنی طور پر معذور قیدیوں سمیت مختلف پاکستانی قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے ہندوستان پر زور دیا ہے کہ وہ تمام پاکستانی قیدیوں جو رہائی اور وطن واپسی کے منتظر ان کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے۔حکومت پاکستان انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح کے طور پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، 2023 میں 62 اور رواں سال 04 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی اب تک محفوظ ہو چکی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔