Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق (ن)لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پارہے لہذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔