Wednesday, January 22, 2025
ہومتازہ تریننائجیریا کا اپنے قومی شناختی کارڈ کے نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے نادرا سے معاہدہ

نائجیریا کا اپنے قومی شناختی کارڈ کے نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے نادرا سے معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور نائجیریا کے درمیان شناختی کارڈ کے نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت نادرا افریقی ملک کے شناختی کارڈ کے نظام کو اپ گریڈ کرے گا۔

ترجمان نادرا کے مطابق نادرا کا اعلی سطحی وفد نائجیریا کید ورے پر ہے جہاں دارالحکومت ابوجا میں نائجیرین شناختی کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت نائجیریا کے قومی شناختی کارڈ کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

نادرا کا قومی شناختی کارڈ کا نظام 15 سال سے زائد عرصے سے نائجیریا نے اپنایا ہوا ہے اوراس نظام کے تحت نائجیریا میں 102 ملین سے زیادہ قومی شناختی نمبر (نائجیرین شناختی کارڈ) جاری کیے جا چکے ہیں۔

نادرا کی قومی شناختی کارڈ کی ٹیکنالوجی پاکستان اور نائجیریا کے علاوہ کینیا اور صومالیہ میں بھی زیر استعمال ہے، ان چار ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریبا 8 فیصد اور تعداد کے لحاظ سے تیسرا بڑا طبقہ بنتی ہے، اس طرح نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔