لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے والد نے ٹربیونل کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹربیونل اور آر او نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
صنم جاوید کے والد نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی تھی۔
اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔
صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔