Wednesday, March 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزلطیف کھوسہ کیساتھ سردار کا نام ہونے پر چیف جسٹس کے دلچسپ ریمارکس

لطیف کھوسہ کیساتھ سردار کا نام ہونے پر چیف جسٹس کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد(نیوزڈسیک) لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ ’’سردار‘‘ کا نام ہونے پر چیف جسٹس نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
سماعت کے آغازپر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرداری نظام ختم ہو چکا ہے یہ سردار نواب عدالت میں نہیں چلے گا، آپ کی حکومت نے ہی سرداری نظام ختم کرنے کا قانون بنایا اب تو آپ کے بیٹے بھی سردار ہوگئے ہیں۔
چیف جسٹس کے ریمارکس پر پی ٹی آئی وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ اسٹینو نے نام کے ساتھ لکھ دیا آئندہ احتیاط کروں گا۔
دلچسپ ریمارکس کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر باقاعدہ سماعت شروع ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔