جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن این اے 265 پشین سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔ایک بیان میں مولانا غفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے اصرار پر مولانا فضل الرحمٰن نے پشین سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مولانا فضل الرحمٰن کے شکر گزار ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام مولانا فضل الرحمٰن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا تھا۔
امیدوار 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف سمیت رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کہاں سے الیکشن لڑیں گے؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔