مردان (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن مردان سٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ایاز خان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری محمد ایاز خان کو قتل کردیا گیا، محمد ایاز خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ محمد ایاز خان گزشتہ رات اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ موسم کورونہ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کھول دی ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم نے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا تاہم وہ دم توڑ چکے تھے تاہم تھانہ پارہوتی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کو قتل کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔