Thursday, December 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزیاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع


لاہور(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات پر سماعت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کسی کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔