اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی ) ایسٹ وارف ٹرمینل معاہدے پر پاکستان اور ابوظہبی پورٹ کے درمیان مالیاتی امور طے پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ( کے پی ٹی ) ایسٹ وارف ٹرمینل ابوظہبی پورٹ کو دینے کے معاہدے کے مالیاتی امور طے کرلئے گئے۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے حکومتی لین دین کا اجلاس ہوا ، جس میں کہا گیا کہ ابو ظہبی پورٹ اور پاکستانی کمیٹی میں 8 اگست کومذاکرات کے2کامیاب دورہوئے ، یواےای نان ری فنڈایبل ڈھائی کروڑ ڈالر پاکستان کوفراہم کرے گا ، ڈھائی کروڑ ڈالر آئندہ 7 سال میں ادا کیے جائیں گے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا کہ یواےای پہلے پانچ سال 30 لاکھ ڈالر سالانہ ادا کرے گا جبکہ ابوظہبی پورٹ چھٹے اور ساتویں سال 50 لاکھ ڈالر سالانہ ادا کرےگا۔
حکومتی کمیٹی نے ایسٹ ہارف ابوظہبی پورٹ کو کم از کم 7 سال کیلئے دینے کا گرین سگنل دے دیا، ابوظہبی پورٹ کراچی پورٹ ایسٹ ہارف کا بلک اور جنرل کارگو ٹرمنل ہینڈل کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق ابو ظہبی پورٹ ایسٹ ہارف ٹرمنل کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرےگا، وفاقی کابینہ اس معاہدے کی حتمی منظوری دے گی۔
کے پی ٹی ایسٹ وارف ٹرمینل ابوظہبی پورٹ کو دینے کے معاہدے کے مالیاتی امور طے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔