Sunday, January 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزگال ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف

گال ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف

گال:گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18 رنز بناکر آٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے دو دو کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر 149 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔سری لنکا کے 312 رنزکے جواب میں قومی ٹیم نے 461 رنز بنائے، سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے 177 رنز جوڑے پھر نویں وکٹ پر نسیم شاہ کے ساتھ 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، وہ 208 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی جبکہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹے، سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔