مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چودھری نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مقف کی تائید ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ، اس نے غریب کی روٹی بھی نہیں چھوڑی جبکہ میاں نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سہولت کاری کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے اورعمران خان کولانے کیلئے مخصوص قسم کے فیصلے سنائے گئے، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔
طلال چودھری نے کہا کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں یہ آڈیو بھی ہماری موقف کی تائید کررہی ہے، نئے قانون کے تحت قائم بینچزکے فیصلے مانے جائیں گے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نئے قانون کے تحت بینچ نہ بنا تو فیصلہ قبول نہیں کریں گے فیصلے آئین نہیں، ایک شخص کی مرضی سے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کومستعفی ہوجانا چاہئے، نااہلوں کواہل قرار دینے کے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔
طلال چودھری کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔