Sunday, December 15, 2024
ہومبریکنگ نیوزشیڈول تبدیل، تحریک انصاف کل سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

شیڈول تبدیل، تحریک انصاف کل سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

لاہور:الیکشن مہم کے آغاز کے شیڈول میں تبدیلی، پاکستان تحریک انصاف کل(منگل) سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے آغاز کا شیڈول تبدیل کردیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز آج سے انتخابی مہم کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا، سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا۔
اسد عمر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آج سے انشا اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔
تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی مہم کے آغاز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز 25 اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس سے کرے گی، عمران خان یوم تاسیس پر پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔
صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ریلیوں کا انعقاد کریں گے، صوبائی ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں سکرینوں پر عمران خان کا خطاب دکھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔