Saturday, December 21, 2024
ہومکھیلپاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دیدی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دیدی

ڈھاکہ،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دھول چٹادی۔ ڈھاکا میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے پچھاڑدیا۔قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں نو وکٹوں سے185 رنز اسکورکیے۔بدرمنیر نے27 گیندوں پر 50رنز بنائے۔جواب میں بھارت کی ٹیم نو وکٹوں پر 127 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سیانیس، جاوید،شاہ زیب، ساجدنواز نیدو،دو وکٹیں لیں۔پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی بصارت سے محروم کرکٹ ٹیموں کی تین ملکی سیریز کا آج ڈھاکہ میں آغاز ہوا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو شکست دے دی۔ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی اور جیتنے والی دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔