Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آباداے سی سیکرٹریٹ کی وفاقی دارالحکومت میں کورونا وبا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوکانداروں کو وارننگ

اے سی سیکرٹریٹ کی وفاقی دارالحکومت میں کورونا وبا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوکانداروں کو وارننگ

اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وبا کے باعث لاک ڈائون کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں کو وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بہارہ کہو کادورہ کیا اور وہاں جو دوکانیں کھلی تھیں انہیں وارننگ جاری کرکے بند کرادیا گیا۔دوسری جانب اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے بھارہ کہو کے علاقے میں پرائس چیکنگ ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ، پلاسٹک کے تھیلے کا غیر مجاز استعمال اور مختلف فوڈ پوائنٹس ، پھلوں،سبزیوں کی دکانوں ، ریستوراں اور دیگر ضروری خدمات کی فراہمی پر مجموعی طور پر صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سات افرادکو زیادہ قیمت وصول کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ کچھ افراد کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے اور انتباہ جاری کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔