Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستان11اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، وفاقی وزیر تعلیم

11اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 11اپریل تک مخصوصی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس ہواجس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔این سی او سی اجلاس میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد شریک ہوئے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت ،گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزرا ئے اعلیٰ حکام سمیت وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان،پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجہیہ قمر اورچیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 11اپریل تک مخصوصی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر زائد کیسز والے اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلا تشویش ناک ہے، خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلا ہے، 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔