Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانعید اور رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ،مفتی شہاب الدین پوپلزی کو کمیٹی میں شامل کرنے پر غور

عید اور رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ،مفتی شہاب الدین پوپلزی کو کمیٹی میں شامل کرنے پر غور

اسلام آباد،عید اور رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ،رویت ہلال کمیٹی اور وزارت مذہبی امور کا پشاور کے مفتی شہاب الدین پوپلزی کو کمیٹی میں شامل کرنے پر غور،کمیٹی اراکین نے رائے دی کہ مفتی پوپلزی کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے۔متعدد کمیٹی اراکین کی رائے کے مطابق مفتی پوپلزی بھی چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کمیٹی جیسا کام ہی کرتے ہیں۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں مفتی پوپلزی کو کمیٹی میں باقاعدہ شامل کرنے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چاند دیکھنے کے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے مفتی پوپلزی بھی کمیٹی کا ممبر بننے کے خواہش مند ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔