Wednesday, September 18, 2024
ہومپاکستانپنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی شدید نعرے بازی

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی شدید نعرے بازی

اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی ہوگی۔ چوہدری پرویز الٰہی بھی ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تحریک پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر ایوان کے اعتماد کی قرار داد تیار کرلی گئی ہے۔
اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر شروع ہوگیا، نئے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی بھی پہنچ گئے، اپوزیشن کی جانب سے ان کی آمد پر شدید احتجاج کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین نے ایک بار پھر احتجاج کیا، اس دوران وزیراعلیٰ پرویز الٰہی بھی ایوان میں پہنچ گئے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، انہوں نے شہر کے تمام ایس پیز کو بھی پنجاب اسمبلی طلب کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔