Wednesday, January 22, 2025
ہومپاکستانایف بی آر اور نادرا کا ٹیکس بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

ایف بی آر اور نادرا کا ٹیکس بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز) نادرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے حکام پر مشتمل اعلی سطح تکنیکی کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اورنان فائلر کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اور نادرا نے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔نادرا اور ایف بی آر کے حکام پر مشتمل اعلی سطح تکنیکی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور کمیٹی ارکان میں چیف پراجیکٹ آفیسرنادراسمیت دوسینئر افسران شامل ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں سی ای او پرال اور دوسینئر افسران ایف بی آر سے شامل ہوں گے، ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے، نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلر کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دی جائے گی، نادرا اب ایف بی آر کو ڈیٹا دینے کا پابند ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔