پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی میڈیا ہاوسز سےمحاذ آرائی غلط اقدام ہے ،پیکا آرڈیننس میں ترمیم کی مخالفت کے تناظر میں میڈیا پر دباو ناقابل قبول ہے ،میڈیا سے محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے وزیراعظم سے مخلص نہیں،نااہل مشیر وزیراعظم کو بند گلی میں لے آئے ہیں، پیر کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش پر چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے محاذ آرائی کے خاتمے اور میڈیا ہاوسز کے مسائل کے حل کے لیے ثالثی قبول کی تھی مگر حکومت اسے ثبوتار کرنے پر تلی ہوئی ہے ،مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ اپنے ان مشیروں سے محتاط رہیں جو غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں
پی ٹی آئی ارکان کو مخصوص چینلوں میں جانے سے روکنے پر بھی انہوں تشویش کا اظہار کیا ہے ، چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی ہمیں گہری تشویش ہے اور یہ سمجھا جا رہا ہے کہ اشتہارات پر پاپندی بظاہر پیکا آرڈیننس میں ترمیم کی مخالفت کے تناظر میں لگائی گئی ہے، سرکاری اشتہارات پبلک ٹرسٹ ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی ہی سے مستحکم، مثبت اور بہترین جمہوری معاشرہ قائم ہو سکتا ہے ۔
میڈیا سےمحاذ آرائی غلط اقدام، ترجمان مسلم لیگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔