Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانخواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 8اپریل تک ملتوی

خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 8اپریل تک ملتوی

لاہور ،احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 8اپریل تک ملتوی کردی اورآئندہ سماعت پر خواجہ آصف کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔جیل حکام نے میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہیں اس لئے پیش نہیں کیا جاسکا۔عدالت نے قرار دیا کہ یہ کوئی بات نہیں کہ ایک بڑا آدمی ملزم بن گیا ہے تو کورونا کی وجہ سے پیش نہیں کیا۔احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف کا ریفرنس کب فائل کیا جائے گا،جس پر تفتیشی نے بتایا کہ ریفرنس کے حوالے سے تیاری جاری ہے۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا نیب کو25 سال لگیں گے پروسس مکمل کرنے کیلئے ،عدالتوں کو مذاق مت بنائیں، لگتا ہے معاملات طے پا گئے ہیں، چیئرمین نیب جلد از جلد خواجہ آصف کے کیس کا ریفرنس دائر کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر خواجہ آصف کو جیل سے یااسپتال سے لاکر عدالت پیش کیا جائے۔لاہور :احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کردی۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو عدالت جلد پہنچنے کی ہدایت کی جبکہ کورونا کا شکار ہونے کے باعث گواہ محمد بخش کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔