لاہور(نیوزڈیسک)سانحہ نو مئی میں ملوث خدیجہ شاہ کی نظربندی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کو چیلنج کیا،درخواست میں وفاقی حکومت ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظربند کیاگیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت خدیجہ شاہ کولاہورکی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنےکاحکم دے، عدالت نظربندی کے نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قراردے۔
خدیجہ شاہ کی نظربندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔