Sunday, January 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزخدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظربند کرنے کے احکامات جاری

خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظربند کرنے کے احکامات جاری

لاہور(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنرلاہور نے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے، لیگل ٹیم نے نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پرنظربند کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو پُرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتی ہیں، جس کے پیش نظر انہیں 30دن کیلئے نظر بند کیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔