Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزعوام کے فیصلے سالوں سے نہیں آرہے، لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آرہے ہیں، گورنر سندھ

عوام کے فیصلے سالوں سے نہیں آرہے، لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آرہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی (آئی پی ایس )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بحران سے نکلنے جارہا ہے،وزیراعظم اور آرمی چیف عوام کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔گورنر ہاس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا حکومت مخالفین کیطرف سے اقتدار نہ ملنے پر برا کہا جاتا ہے ،اسٹبلشمنٹ کے خلاف باتیں کرنے والوں کے اثاثوں کو چیک کرنا چاہیے اور یہ بھی دیکھنا چاہیے سازش میں کون ملوث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی ورکر پریشان ہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے،اعلی عدلیہ کو دیکھنا چاہیے ایسے فیصلے تو نہیں ہورہے جو دس سال بعد دوبارہ دیکھنے پڑیں، ہوا بدلنے سے فیصلہ نہیں بدلنا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل کو اجلاس بلانا چاہیے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے،،غریبوں اور عوام کے فیصلے سالوں سے نہیں آرہے،لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آرہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔