Saturday, October 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزامن وامان پر دعوے کرنیوالے وزیر داخلہ بیرون ملک سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟ عمر ایوب

امن وامان پر دعوے کرنیوالے وزیر داخلہ بیرون ملک سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟ عمر ایوب

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہیکہ امن وامان پر دعوے کرنے والے وزیر داخلہ بیرون ملک سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ رقوم اسٹیٹ بینک کی اجازت سے گئی تھیں؟ سورس چیک کریں کہ رقوم کیسے دبئی گئیں، پتا لگ جائے گا کہ دبئی میں جائیداد ڈیکلیئرڈ ہیں یا نہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو کہتے ہیں وہ درست ثابت ہوا، وزیرداخلہ یا جو امن وامان پر بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں وہ وہاں سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نیکہا کہ جو پیسا چھپایا اور منی لانڈرنگ ہوئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اس پر بھی غور کرنا چاہییکہ کیوں پاکستان سے باہر جاکر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔