Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینسابق انگلش فاسٹ بولر جوئے بن یامین انتقال کر گئے

سابق انگلش فاسٹ بولر جوئے بن یامین انتقال کر گئے

لندن ،انگلش ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جوئے بن یامین 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوئے بن یامین نے انگلینڈ کی جانب سے واحد ٹیسٹ میچ 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔جوئے بن یامین نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ جوئے بن یامین نے انگلش ٹیم کی جانب سے دو ایک روزہ میچز بھی کھیلے تھے اور وہ واروک شائر کی جانب سے کانٹی کرکٹ بھی کھیل چکے تھے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی جوئے بن یامین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹ کے اہلخانہ اور دوستوں کے اظہار تعزیت کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔