Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے ڈی جی ورکس ایاز خان کے خلاف اتھارٹی کو ڈسپلنیری ایکشن لینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے ڈی جی ورکس ایاز خان کے خلاف اتھارٹی کو ڈسپلنیری ایکشن لینے کا حکم

اسلام آباد،سی ڈی اے ڈی جی ورکس ایاز خان کو بطور نومبر انجینئرنگ ہٹائے جانے کا معاملہ ،سابق ممبرانجینئرنگ ایاز خان نے اس معاملے کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ہائیکورٹ کی جانب سے ایاز خان پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایاز خان نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کیا ہے ، ایاز خان کے خلاف اتھارٹی کو ڈسپلنیری ایکشن لینے کا حکم ۔ایاز خان نے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر دستاویزات کو پیٹیشن کا حصہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبا د ہائیکورٹ میں سی ڈی اے بورڈ ممبران تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں اسلام آبا د ہائیکورٹ نے وفاق ،سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کو نوٹسز جاری کئے۔سی ڈی اے ڈی جی ورکس ایاز خان نے بورڈ ممبران تعیناتی کے 2 نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔