لاہور،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد لاہور کے 3سرکاری اسکولوں کو کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد بندکر دیاگیا،محکمہ ہیلتھ پنجاب نے 60 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کی کوروناویکسی نندی کیلئے صوبیکے 104سینٹرز منتخب کر لئے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا کیسز مثبت آنے پر شہر کے 3سرکاری اسکولز سیل کر دئیے ۔حکام کے مطابق 7 طلبا اور ایک خاتون ٹیچر میں کورونا مثبت آیا ہے، مثبت کیسز والے گورنمنٹ عارف سیکنڈری اسکول مصطفی آباد، گورنمنٹ گرلز اسکول کینٹ اور وفاقی کالونی کو 7 روز کیلئے بند کردیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 تعلمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر اسلام آباد زعیم ضیا کا گفتگو میں کہنا تھاکہ بندکیے گئے تین تعلیمی اداروں میں ایک نجی اوردوسرکاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بندکیے جانے والوں میں کالج فارگرلزجی 6 اور ماڈل کالج بوائز آئی 9 شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے باعث 5 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔
کورونا وائرس:اسلام آباد کے بعدلاہور کے 3سرکاری سکول بھی بند
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔