Thursday, June 20, 2024
ہومپاکستانانٹرنیشنل اسکول آف برسلز کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان پویلین نمایاں رہا

انٹرنیشنل اسکول آف برسلز کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان پویلین نمایاں رہا

برسلز :برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ نے انٹرنیشنل سکول آف برسلز (آئی ایس بی) کے سالانہ انٹرنیشنل فیسٹیول میں منفرد انداز میں تیار کردہ پاکستانی پویلین کی نمائش کا اہتمام کیا۔ پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیا ن کے مطابق آئی ایس بی انٹرنیشنل فیسٹیول ایک سالانہ تقریب ہے جو دنیا بھر کی متنوع ثقافتوں اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

انٹرنیشنل اسکول آف برسلز کے زیر اہتمام بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان پویلین نمایاں رہا

اسکول کی متنوع طلبا نے اپنے منفرد ڈسپلے کے ساتھ ایونٹ میں100 ممالک کی نمائندگی کے ساتھ فعال طور پر حصہ لیا۔اس تقریب نے ملک کے متنوع ورثے، ثقافت، سیاحت اور برآمدی صلاحیت کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ان نمائشوں میں نوادرات، دستکاری، روایتی ملبوسات اور تصاویر شامل تھیں۔

پاکستان میں سیاحت اور ثقافت پرمبنی کتب اور دستاویزی فلموں کے انتخاب نے زائرین کو ملک کے مالا مال تاریخی ورثہ ، روایات اور سیاحت کے امکانات کے بارے میں ایک منفرد آگاہی فراہم کی گئی۔ روایتی پاکستانی اسٹریٹ فوڈ ایک بڑی توجہ کا مرکز رہا، جس نے مہمانوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا، جنہوں نے بریانی، سموسے، گلاب جامن اور خصوصی پاکستانی چائے جیسے پکوانوں سے لطف اٹھایا۔

پویلین میں ایک حنا (مہندی)کارنر بھی سجایا گیا ، جس میں زیادہ شاندار ثقافتی تجربے کے شائقین کے لئے پیچیدہ اور خوبصورت ڈیزائن پیش کئے گئے۔ میڈ ان پاکستان اسپورٹس آئٹمز یعنی فٹ بال اور کرکٹ کٹس میں بھی شائقین نے خصوصی دلچسپی لی ۔

بچوں اور والدین نے پاکستان کے اسٹال پر ورلڈ کپ فٹ بال کے ساتھ خصوصی تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر برسلز میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے کہا کہ انٹرنیشنل فیسٹیول پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے، تنوع اور ہمارے لوگوں کی پر تپاک میزبانی کی عکاسیکے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

بین الاقوامی برادری کی جانب سے ہماری ثقافت میں اس طرح کے جوش و خروش اور دلچسپی کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔معزز مہمانوں نے پاکستانی کھانوں اور پاکستان پویلین میں آویزاں خوبصورت نوادرات کی بھی بے حد تعریف کی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔