Saturday, July 27, 2024
ہومدلچسپتوہم پرست ہندوئوں نے بلب کو بھگوان سمجھ کرپوجا پاٹ شروع کردی ،چڑھاوے بھی چڑھائے

توہم پرست ہندوئوں نے بلب کو بھگوان سمجھ کرپوجا پاٹ شروع کردی ،چڑھاوے بھی چڑھائے

نئی دہلی ،بھارت میں ایک اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ہندو افراد ناصرف بلب کو “شیو لنگ” سمجھ کر پوجتے رہے بلکہ اس پر چڑھاوے بھی چڑھائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے گاؤں کنور میں پیش آیا۔ گاؤں کے لوگوں کو زمین میں گڑھا ایک بلب نظر آیا تو اسے اوتار قرار دیتے ہوئے اس کی پوجا شروع کر دی۔ہندوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے پہنچتی رہی۔ انہوں نے اس بلب کو بھگوان سمجھ کر مختلف قسم کے چڑھاوے چڑھائے اور رقم بھی نذر کرتے رہے۔بھارتی میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کنور گاؤں میں ایک شخص صبح سویرے صفائی میں مصروف تھا کہ اسے زمین میں دھنسا ہوا ایک ایسی چیز دکھائی دی جو چمک رہی تھی۔ اس نے واقعے کی اطلاع دیگر باسیوں کو دی۔ یہ خبر دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ چہ مگوئیاں کرنے کیلئے کہ یہ بھگوان کا اوتار ہے۔توہم پرست ہندوں نے فوری طور پر پنڈتوں کو بلا کر وہاں پوجا پاٹ شروع کردی۔ لوگوں نے ناصرف اس بلب پر پیسے نچھاور کئے بلکہ کھانے پینے کی اشیا اور دودھ سمیت دیگر چیزیں بھی بطور پرساد وہاں رکھنا شروع کر دیں۔ تاہم جب ان پر راز کھلا کہ جسے وہ بھگوان سمجھ بیٹھے ہیں وہ ایک عام ”بلب” ہے تو سب کی شرمندگی دیکھنے والی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔