Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

اسلام آباد (سب نیوز )اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل کر لیے۔اڈیالہ جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہوئے تھے۔سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائے جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربانی پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔