جنوبی افریقہ: کے غوطہ خور کو سمندر کی تہہ سے قرآن پاک کا ایک نایاب نسخہ ملا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایان ہیگرٹی نامی شخص کو غوطہ خوری کے دوران سمندر کی تہہ سے ملنے والے قرآن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کھلا ہوا ہے اور سورہ اعراف کے وہ صفحات نظر آ رہے ہیں جہاں طوفان نوح کا قصہ بیان کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ قران پاک کا یہ نسخہ سطح سمندرسے 18 میٹر گہرائی سے ملا ہے۔