Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانٹک ٹاک سٹارحریم شاہ پر حملہ، سہیلی کیخلاف مقدمہ درج

ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ پر حملہ، سہیلی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد،متنازعہ ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کیخلاف درج کرایا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہے۔ اسلام آباد ایک شو کیلئے آئی تھی اور پروڈیوسر کی طرف سے دیے گئے فلیٹ میں مقیم تھی کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا جس کے بعد فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بیحرمتی کے الزامات میں دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔