Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست مسترد کردی

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈرسے متعلق الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کردی۔اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ تحریک انصاف کی امیدوار ارم بٹ کے تجویز کنندہ ہیں اورپی ٹی آئی نے حلیم عادل شیخ کو پروڈکشن آرڈر پرالیکشن کمیشن لانے کی درخواست کی تھی۔الیکشن کمیشن حکام نے مؤقف اپنایا کہ حلیم عادل شیخ کو پروڈکشن آرڈر پر الیکشن کمیشن سندھ نہیں لایا جائے گا، حلیم عادل شیخ کی بطورتجویز کنندہ تصدیق ایس آئی یو میں ہی ہوگی،پولنگ آفیسر ندیم حیدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرنے تھانے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔