Saturday, July 27, 2024
ہومکامرسفی تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا

فی تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا

کراچی،پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 350روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13ہزار300 ہو گئی تھی۔آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ریٹس میں بتایا گیا تھا کہ دس گرام سونے کی قیمت میں 273روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 97ہزار 136ہو گئی۔اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔