اسلام آباد،سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ، تحریک انصاف نے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تشکیل دیا گیا ،عمران اسماعیل، شاہ فرمان، چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر پارلیمانی بورڈ میں شامل شفقت محمود، عثمان بزدار، محمود خان، عامر کیانی اور شاہ محمود قریشی بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بورڈ کی سربراہی کریں گے ۔چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ، تحریک انصاف نے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔