Wednesday, April 24, 2024
ہومدنیاایران آگ سے کھیل رہا ہے، جرمنی کا اظہار تشویش

ایران آگ سے کھیل رہا ہے، جرمنی کا اظہار تشویش

برلن،جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے والے معاہدے کو بچانے کی کوشش کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ سے قبل کہا کہ تہران کشیدگی کم کرنے کے بجائے اسے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔”جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرا ن گ سے کھیل رہا ہے” اور ایسے میں جبکہ یورپی ممالک اور امریکی مذاکرات کار مصالحت کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں، تہران کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکا کی طرف سے سن 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مجوزہ چوٹی کانفرنس سے چند گھنٹے قبل ان ملکوں کے رہنماوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے جس طرح کی بیان بازی ہو رہی ہے اس سے معاہدے کی امیدیں دم توڑ سکتی ہیں۔مذاکرات سے قبل جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے” اور اس کے تازہ ترین اقدامات سے مشترکہ جامع منصوبہ عمل(جے سی پی او اے)معاہدے میں امریکا کے واپس لوٹنے کی حوصلہ شکنی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ2018 میں اس جوہری معاہدے سے امریکا کو الگ کرلینے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردینے کے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے یہ معاہدہ تقریبا ختم ہونے کی دہلیز پر پہنچ گیا تھا۔ہائیکو ماس کا کہنا تھااس وقت سب سے اہم یہ ہے کہ اس معاہدے کی طرف دوبارہ واپس لوٹنے کے لیے امریکا کی حمایت کی جائے، گوکہ جو بائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اس معاہدے کی طرف واپس لوٹنے کا عندیہ دیا تھا لیکن ایران بظاہر کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے بڑھا رہا ہے۔”