Thursday, July 3, 2025
ہومپاکستانایف آئی اے کی کارروائی، نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ملتان (آئی پی ایس)ایف آئی اے کی کارروائی، نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار،ملتان میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل اور نازیبا مواد برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔واضح رہے کہ ملزم باسط فرید مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔