supreme court of pakistan 35

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد،فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں اسدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 20 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اوراسلام آباد ہائیکورٹ کو مستقبل میں ایسے فیصلے دینے سے روکا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ خلاف قانون ہے،ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیکر اختیارات سے تجاوز کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے سرکاری ملازمین کیلئے جاری ہاوسنگ اسکیمیں متاثر ہورہی ہیں،ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں