Thursday, July 3, 2025
ہوماسلام آباددیامر کے علاقہ تھور نالہ پر پاک فوج کی طرف سے تعلیمی جرگے کا انعقاد

دیامر کے علاقہ تھور نالہ پر پاک فوج کی طرف سے تعلیمی جرگے کا انعقاد

دیامر، دیامر کے علاقہ تھور نالہ پر پاک فوج کی طرف سے تعلیمی جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
جرگے میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان، آئی جی پی گلگت بلتستان، عمائدین علاقہ، علماکرام، سول و عسکری حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے میں آمد پر عوام و عمائدین علاقہ نے فورس کمانڈر اور آئی جی پی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔ جرگے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہا پاک آرمی پسماندہ علاقوں کو دوسرے علاقوں کے برابر لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں اخوت بھای چارگی اور امن کی تعلیم دیتا ہے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدید علوم پر عبور حاصل کرنا چاہیے۔ انھوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوے ملک و علاقے کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کر یں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔