Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزانٹراپارٹی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے وکیل کو جھاڑ پلا دی

انٹراپارٹی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے وکیل کو جھاڑ پلا دی


اسلام آباد( نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں اکبر ایس بابر کے وکیل کو جھاڑ پلا دی۔
تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل علی حسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے 2روز قبل الیکشن کمیشن تشکیل دیاجاتا ہے،کوئی ووٹرز فہرست تشکیل نہیں دی جاتی اور 2دن بعد انتخابات کراتے ہیں،ممبر خیبرنخوا نے اکبر ایس بابر کےوکیل کو جھاڑ پلا دی۔
ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئےی آئین کے آرٹیکل 5میں کیا کہا ہے؟وکیل اکبر ایس بابر نےکہاکہ اس کا مطلب کہ بند کمرے میں الیکشن کرا دیں،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہاں سنجیدہ بات کریں، مذاق نہ کریں۔
اکبرایس بابر نےپی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کو معطل کرنے کی استدعا کردی،وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ ہم مرکزی سیکرٹریٹ گئے تو وہاں کسی نے تعاون نہیں کیا،ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے کہ کاغذات نامزدگی لینے گئے، کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا،کاغذات نامزدگی ملے، نہ سکروٹنی اورنہ ہی فائنل لسٹ لگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔