Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکورونا کیسز بڑھنے سے صحت کے نظام پر دباو بڑھ گیا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا کیسز بڑھنے سے صحت کے نظام پر دباو بڑھ گیا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ لا ہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں وائرس کا پھیلا زیادہ ہے جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں بھی کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں،مثبت کیسز کی شرح 4.5 سے 9.5 تک پہنچی ہے۔ہفتہکو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی صورت حال کے حوالے سے بتایا کہ کیسز بڑھنے سے صحت کے نظام پر دباو بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے جہاں عوام کی جانب سے احتیاط نہ کیے جانے کی طرف اشارہ کیا وہیں یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے انتظامی ایکشن بھی کمزور نظر آ رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے پچھلے چند روز میں عائد کی جانے والی بندشوں کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ انتہائی احتیاط کا وقت ہے، سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے عوام کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ ماسک پہننا قطعاً نہ بھولیں، سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔انہوں نے شادی بیاہ کی تقاریب کے حوالے سے کہا کہ ان کا اہتمام کھلے مقامات پر کیا جائے۔انہوں نے ساتھ ہی اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ احتیاط نہ کی گئی تو تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے ویکسینیشن کے عمل کے حوالے سے بتایا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوائیں۔ جس کے لیے صرف شناختی کارڈ اور پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ویکسین خریدی گئی ہے جس کی کھیپ رواں ماہ کے آخر سے قبل پہنچ جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔