اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان ایک فرض شناس افسر سے محروم ہوگیا،ڈی آئی جی ڈاکٹر عاطف اکرام رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عاطف اکرام حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔عاطف اکرم پنجاب میں بطور ڈی آئی جی تعینات تھے۔وہ میریٹ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آئے تھے۔
یاد رہے کہ ڈی آئی جی عاطف اکرام ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈی پی او ساہیوال بھی رہ چکے ہیں۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر عاطف اکرام انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔