Wednesday, September 18, 2024
ہوماسلام آبادٹی ڈی سی کا اسلام آباد گولف کورس کلب میں افطار ڈنر کااہتمام ، چوہدری سرور کی شرکت

ٹی ڈی سی کا اسلام آباد گولف کورس کلب میں افطار ڈنر کااہتمام ، چوہدری سرور کی شرکت

اسلام آباد (سب نیوز )دی ڈائبٹیزسنٹر (ٹی ڈی سی)نے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ اسلام آباد کلب میں منعقد ہوا۔ اسکا مقصد ذیابیطس کے علاج کیلئے ٹی ڈی سی کی سروسز کو جاری رکھنے اور اس سلسلے میں مزید منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈ ریز کرنا تھا۔ اس میں ممتاز، کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنے اہلِ خانہ پروین سرور کے ہمراہ اس افطار ڈنر کے مہمانِ خصوصی تھے۔دیگر شرکا میں طاہر ایم عباسی، خواجہ شائق تنویر، رضوان اسلم،مفتی محمد عامر، نوید حمید، کومل دلشاد،امتیاز فیروز گوندل، مسز فرحین، ٹیلی نار کے سی ای اوعرفان وہاب خان اور ممتاز سماجی شخصیت مس ارم شہزاد شامل تھے۔ عرفان وہاب خان اس تقریب کے اعزازی مہمان تھے۔ یہ ایک پر وقار تقریب تھی جس کا انعقاد ملٹی پرپز ہال میں کیا گیا۔ تمام مہمان مقررہ وقت کے مطابق اپنی اپنی نشستوں پر پہنچ گئے۔ایم ایس بریگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد اجمل خان کی خصوصی ہدایت کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اسکے بعد ہسپتال کی کارکردگی اور کامیاب خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

چیئرمین ٹی ڈی سی ڈاکٹر اسجد حمید اور مہمانِ خصوصی نے اپنے اپنے خیالات کا مدلل انداز میں اظہار کیا۔ ڈاکٹر اسجد حمید نے ذیابیطس کے بڑھتے مرض اور ٹی ڈی سی کی سروسز اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ چوہدری محمدسرور نے ذیابیطس کے علاج کیلئے ٹی ڈی سی کی خدمات کو سراہا اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ ابتدائی سیشن کے اختتام پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب کے دوسرے سیشن میں شرکا نے افطار ڈنر کیا اور پھرفنڈ ریزنگ کیلیے تیسرا سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ ایک کامیاب تقریب تھی جس نے ٹی ڈی سی کے وژن کو عام کرنے میں انتہائی مدد کی جس کی شاہد معزز شرکا کی بڑی تعداد میں شرکت تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔