کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا،کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔
درخواست میں مزیدکہا گیا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے،
درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے مرحوم عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے شوہر کی نازیباویڈیوزسوشل میڈیا پر شئیرکیں تھیں۔
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مشکل میں پھنس گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔