Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر نئی پابندیاں عائد ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر نئی پابندیاں عائد ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ،وفاقی دارلحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے پر نئی پابندیاں عائد ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، رات 10 بجے کے بعد آئوٹ ڈورڈائننگ پر پابندی ،ہفتہ اوراتوارکومارکیٹیں،ریسٹورنٹس مکمل بند،اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد آئوٹ ڈورڈائننگ پر پابندی عائد ہو گی ،ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اووے سروس کی اجازت ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوروناوبا کے پیش نظرتجارتی سرگرمیاں،ریسٹورنٹس سروسزمحدود کی گئی ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔